کتاب التوحید: اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی عقیدہ خاص طور پر توحید کا علم بہت ہی اہم اور بنیادی ہے، اسے سیکھنے ،سکھانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی طرف بھرپور توجّہ دینا ہمارا اولین فریضہ ہے،اس لئے کہ بندوں کے اعمال کی صحت،قبولیت اور نفع بخش ہونے کا یہی ایک راستہ ہے، خاص طورپر ایسے وقت اور ماحول میں جہاں الحاد،تصوّف،رہبانیت،قبرپرستی اور سنت وشریعت مخالف بدعتوں کی تیزوتند آندھیاں چل رہی ہیں، طرح طرح کی گمراہ کن اور خطرناک تحریکیں اور جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں۔ ایسے زہر آلود عہد وماحول میں اگرمسلمان کتاب وسنت پر مبنی صحیح عقیدہ کے ہتھیار سے مسلح نہ ہوں توبہت جلد انھیں گمراہ کن اورفاسد لہریں بہا لے جائیں گی،ان خطرات کے پیش نظر مسلم بچّوں کے لئے کتاب وسنت پرمبنی صحیح عقیدہ پھراس کی تعلیم وتلقین کا اہتمام اور انتظام بہت ضروری ہے، زیرنظر کتاب اس راہ کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، کتاب مختصر اور اسلوب بیان نہایت ہی سلیس وعام فہم ہے۔تالیف: صالح بن فوزان الفوزان ۔حفظہ اللہ ۔ ترجمہ وتہذیب وتسہیل: حافظ محمد یوسف سراج (رفیق کار ادارہ ’’دارالاندلس‘‘لاہور)۔
And your Ilah (God) is One Ilah (God - Allah), La ilaha illa Huwa (there is none who has the right to be worshipped but He), the Most Beneficent, the Most Merciful
زیر نظر کتاب ’’بندہ مومن کا عقیدہ‘‘ اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے جس میں مردِ مومن کے مذہبی عقائد،ان کی حاجت اور ضرورت اُن کے بنیادی اصول وضوابط، اورپھر ہر اصول کے ایک ایک جزئیے پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ہے، اور اس کی انتھک کوشش کی گئی ہے کہ کسی زاویے سے کوئی بحث تشنہ نہ رہ جائے۔مذہبی دلائل کے ساتھ ساتھ علمی اور عقلی دلائل کو خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ،اور ترتیب وتالیف اور مفہوم کی ادائیگی کے وقت عصری تقاضوں اور پڑھنے والوں کی ذہنی صلاحیتوں کا پورا لحاظ کیا گیا ہے ۔تالیف:ابوبکرجزائری ترجمہ:مونا نصیراحمد ملّی نظرثانی: مولانا مختاراحمد ندویؒ ناشر: نعمانی کتب خانہ،لاہور۔