Showing posts with label FRIDAY KHUDBA. Show all posts
Showing posts with label FRIDAY KHUDBA. Show all posts

خُطباتِ حرم (امام حرم ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس حفظہ اللہ کےخُطبات جمعہ کا پہلا مختصرمطبوع مجموعہ)

خُطباتِ حرم
(امام حرم ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیزالسدیس حفظہ اللہ کےخُطبات جمعہ کا پہلا مختصرمطبوع مجموعہ)
OR

وصف

خُطبات حرم (کوکبۃ الکوکبۃ ): اسلام نے خطابت کی شان نہایت بلند کی ہے کیونکہ دعوت وتبلیغ میں فن خطابت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خطباء کے امام اوران کے لئے بہترین نمونہ تھے۔خطابت کا یہ سنہرا سلسلہ سلف صالحین میں اسی طرح ایک سے دوسرے تک منتقل ہوتا رہا، یہاں تک کہ ہم تک بھی اس کی جھلکیاں اور آثارپہچنے۔موجودہ دورمیں انٹرنٹ کی ایجاد نے مسلمانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا بہت آسان کردیا ہے لہذا خطیب کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، خطیب کو اس ماہرطبیب کی طرح ہونا چاہئے جو معاشرے کی بیماریوں کی تشخیص اوران کے اسباب کا جائزہ لے کرحکمت ودانائی سے صحیح علاج تجویزکرے۔اوراس سلسلے میں اسے اپنے سامنے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ رکھنا چاہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ معتدل اور متوازن راستہ فراہم کرتا ہے۔خطیب کو چاہئے کہ اپنے خطاب میں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے والی باتیں کرے تاکہ ان میں ایسی دراڑیں نہ پڑیں جن سے معاشرے کی چُولیں ڈھیلی ہوں۔ یقیناً وہ خطیب عقلمند ہوگا جو اپنے منصب کو پہچانے ،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور سامعین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی بات کو رکھے۔زیرنظرکتاب’’کوکبۃ الکوکبۃ‘‘ اختصار’’ کوکبة المنيفة من منبرالكعبة الشريفة"ان خطبات جمعہ کا پہلا مجموعہ ہے جو مسجد حرام کے امام وخطیب وسربراہ امورحرمین شریفین ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس حفظہ اللہ نے ارشاد فرمائے ہیں اورجسے افادہ عام کی خاطرشیخ عبد الہادی عمری مدنی حفظہ اللہ نے بہترین اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔قارئین کرام!یہ بات واضح رہے کہ امام محترم ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ کی دنیا بھرمیں تلاوت قرآن مجید کے منفرد اسلوب کی وجہ سے ایک خاص پہچان ہے۔دنیا کے کروڑوں مسلمان آپ کے اسلوب تلاوت سے اپنی تلاوت کو مربوط کرنا باعثِ سعادت سمجھتے ہیں۔اس بلند مقام کے ساتھ ساتھ آپ نہایت بلند پایہ خطیب،پختہ عالم دین اور صاحب ِ اسلوب ادیب ہیں۔آپ کے خطبات کی شان نرالی ہے،زبان وبیان کی مہارت گویا موجیں مارتا ہوا سمندر ہے۔عموماً حمد وثنا ہی میں خطبے کے موضوع کا خلاصہ سمیٹ دیتے ہیں،پھرحالاتِ حاضرہ پر بقدر ضرورت تبصرہ اورعالم اسلام کے مرکزی منبرسے متعلقین،حکّام،مبلغین،صحافی،اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ان کی ذمہ داریوں کی حکیمانہ اسلوب میں یاد دہانی آپ کا خاص امتیازہے۔ علامہ موصوف کے دل میں دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئے جوتڑپ ہے اس کا اندازہ ان خطبات پر نظرڈالتے ہی ہوجاتا ہے۔اورامّتِ مسلمہ کے لئے شیخ محترم کی پرسوز دعاؤں کا تذکرہ توزبان زدخاص وعام ہے۔ خطباتِ جمعہ کا یہ خوبصورت گلدستہ امام حرم کی طرف سے دنیا کے ائمہ وخطبائے مساجد کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ (نظرثانی:طارق جاویدعارفی اوران کے رفقاء ناشر:مکتبہ دارالسلام،ریاض۔سعودی عرب)

يوم الجمعة : أحرص وأحذر - العربية(Arabic)

يوم الجمعة : أحرص وأحذر

 


نبذة مختصرة

بوستر فيه فضائل يوم الجمعة التى يجب على المسلم أن يحرص عليها، وفيه أيضا بعض المحاذير التى يجب على المسلم أن يتجنبها يوم الجمعة.

خُطباتِ حرمین (خطبات جمعہ مکہ مکرّمہ، سن 1422ھ)

خُطباتِ حرمین

(خطبات جمعہ مکہ مکرّمہ، سن 1422ھ)

 

OR

وصف

خُطباتِ حرمین(خطبات جمعہ مکہ مکرّمہ،سن 1422ھ) : خطباتِ حرمین شریفین کے اس زرّیں سلسلہ میں’’ خطبات جمعہ مکہ مکرمہ سن1422ھ‘‘ قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہم فخروسعادت محسوس کررہے ہیں،خطبات جمعہ کا یہ مجموعہ حرم مکّی کی درج ذیل نامورخطباء پرمشتمل ہے:1۔عزت مآب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس 2۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرسعودالشریم 3۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرصالح بن حمید 4۔فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ السبیلؒ 5۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر اُسامہ خیاط 6۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعمربن محمدالسبیًل حفظہم اللہ)،خُطباتِ جمعہ اور دروس مساجد کے لئے یہ ایک بہترین راہنما کتاب ہے، ضرور استفادہ حاصل کریں۔ترجمہ وتفہیم: شیخ مولانا محمد منیرقمرحفظہ اللہ تحقیق وتخریج: حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ ناشر: مکتبہ کتاب وسنّت ریحان چیمہ،ڈسک،پاکستان

خُطباتِ حرمین (خطباتِ جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ)

خُطباتِ حرمین

(خطباتِ جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ)

OR

وصف

خُطباتِ حرمین(خطباتِ جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ):حرمین شریفین کے اس زرّیں سلسلہ میں ’’خطبات جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ جلد دوم ‘‘ قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہم فخروسعادت محسوس کررہے ہیں،خطباتِ جمعہ کا یہ مجموعہ حرم نبوی کی درج ذیل نامورخطباء پرمشتمل ہے:(1۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعلی بن عبد الرحمن الحذیفی 2۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حسین بن عبد العزیز آل شیخ 3۔فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر 4۔ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الباری الثبیتی 5۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم حفظہم اللہ )، خُطباتِ جمعہ اور دروس مساجد کے لئے یہ ایک بہترین راہنما کتاب ہے، ضرور استفادہ حاصل کریں۔ترجمہ وتفہیم: شیخ مولانا محمد منیرقمرحفظہ اللہ تحقیق وتخریج: حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ ناشر: مکتبہ کتاب وسنّت ریحان چیمہ،ڈسک،پاکستان۔

خُطباتِ جُمعہ انتخاب اسلامی خطبات

خُطباتِ جُمعہ انتخاب اسلامی خطبات

 


OR

وصف

خُطباتِ جُمعہ انتخاب اسلامی خطبات:
اسلامی تعلیمات کی دعوت وتبلیغ اور فروغ کے لئے خطبہ جمعہ کو ہمیشہ سے ایک مرکزی مقام حاصل رہا ہے۔ہفتہ واراجتماع اور اس میں عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث علماء کرام بھی اس کے لئے خصوصی اہتمام فرماتے ہیں۔بعض علماء کرام نے ایسے مواقع پر افادہ عام کی خاطر تقریر کے ساتھ ساتھ تحریر کا بھی اہتمام کیا ہے، اسی سلسلہ کی کاوشوں میں سے ایک اہم کاوش برصغیر کی مشہور شخصیت مولانا عبد السلام بستوی علیہ الرحمۃ کی دوضخیم جلدوں پر مشتمل ’’اسلامی خطبات‘‘ ہے ۔جسے مولانا عطاء اللہ ساجد اور ان کے رفقاء نےتنقیح وتصحیح کرکے ’’خطبات جمعہ‘‘ کی شکل میں ترتیب دیا ہے،اور احادیث کی تخریج کا کام مولانا داؤد ارشد نے انجام دیا ہے،خطبات جمعہ کے اس مجموعہ میں عقائد ،سنن،بدعات،معاملات ،حقوق اللہ اور حقوق العباد سمیت مختلف موضوعات کا اختصار سے احاطہ کیا گیا ہے۔معاشرتی تعلقات کی بہتری اور برائیوں کے خاتمے پربطورخاص توجہ دی گئی ہے۔ دارالسلفیہ لاہور نے بہترین زیورطباعت سے آراستہ کرکے قارئین کی خدمت میں پیش کیاہے۔

Be Aware and Be Careful on Friday

Be Aware and Be Careful on Friday

DOWNLOAD BIG POSTER

Description

This poster shows to us the virtues of Friday and the acts of worship we should be keen to do on that day.

Qurbani aur Riyakari Khutba E Jumah by Abdul Hameed Madani Hafizullah 4 SEP 2015

Qurbani aur Riyakari

Khutba E Jumah

by Abdul Hameed Madani Hafizullah 4 SEP 2015


DOWNLOAD VIDEO/AUDIO

Qurbani aur Riyakari

Khutba E Jumah

by Abdul Hameed Madani Hafizullah 4 SEP 2015